• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں تقسیم کی نہیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں تقسیم کی نہیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

عالمی کلچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہر کراچی میں منعقد ہونے والے تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں دنیا بھر سے الگ الگ زبانیں بولنے والے ایک اسٹیج پر نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ثقافتی میلے کی کامیابی نے بتا دیا ہے کہ متحد ہوں تو ہم کیا کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھر خشک سالی امدادی پیکج پرعمل درآمد کی منظوری دی۔

تھرپارکر اور عمرکوٹ کے لیے امدادی پیکیج پر جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی خشک سالی کے متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ کے امدادی پیکیج پر عمل درآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر مستحق خاندان کو 8 ہزار روپے 3 قسطوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید