امریکا کی ڈیلٹا ایئر لائنز کے اہم کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ اٹلانٹا سمیت امریکا کے کئی دیگر ایئرپورٹس پر پروازیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
اٹلانٹا میں سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں اور اوسطاً تقریباً 57 منٹ کی تاخیر ہوئی۔
ایک دن میں ڈیلٹا ایئر لائنز کی 1200 سے زائد 50 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جہاز کے وزن اور اس کے توازن کا حساب لگانے والا خودکار سسٹم بند ہوجانے سے گڑبڑ جاری ہے۔
ابتداء میں ڈیلٹا کی درخواست پر اٹلانٹا کی پروازوں کیلئے "گراؤنڈ اسٹاپ" لگایا گیا، امریکا کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی اثرات دیکھے گئے۔