• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11 میں نیا قانون متعارف کرادیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچز میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے۔ 

نئے قانون کے تحت ہر میچ سے قبل کپتان میچ ریفری کو دو الگ الگ پلیئنگ الیون جمع کراسکے گا۔ 

ہر پلیئنگ الیون شیٹ میں 11 کھیلنے والے اور 4 متبادل کھلاڑیوں کا بتانا ضروری ہے، دو ٹیمیں جمع کرانے کی صورت میں ٹاس کے بعد ہر کپتان ایک پلئینگ الیون کا انتخاب کرے گا۔ 

سلیکٹ ہونے والے پلئینگ الیون پر کپتان دستخط کرے گا۔ حتمی پلیئنگ الیون جمع ہونے کے بعد اس میں تبدیلی نہیں ہوسکے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید