• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسداران انقلاب نے 3 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے واپس بھیج دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایران کی پاسداران انقلاب بحریہ نے 3 بحری جہازوں کو وارننگ دے کر آبنائے ہرمز سے واپس بھیج دیا۔

پاسداران انقلاب بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دشمن کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والوں کیلئے بند ہے، آبنائے ہرمز بند ہے، وہاں سے گزرنے والے کو سخت اقدامات کا سامنا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس  کے بحری جہاز، ٹینکر گزرتے ہیں، جبکہ کھاد کی عالمی سپلائی بھی اسی راستے سے گزرتی ہے، اس کی بندش نے عالمی توانائی منڈیوں میں شدید بحران پیدا کر دیا ہے۔

ایران کی آبنائے ہرمز صرف 24 میل چوڑی ہے، زیادہ تر جہاز دو مخصوص تنگ راستوں سے گزرتے ہیں، اس وجہ سے جہاز راستہ تبدیل نہیں کر سکتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس تقریباً 1000 میل لمبی ساحلی پٹی ہے، جہاں سے اینٹی شپ میزائل دور سے فائر کیے جا سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران اب تک کم از کم 19 جہازوں پر حملے کر چکا ہے، تقریباً 2000 جہاز خلیج میں پھنسے ہوئے ہیں، عالمی شپنگ کمپنیاں خطرے کے باعث راستہ استعمال نہیں کر رہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید