• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: برطانوی میجر جنرل ٹام بیٹمین و افغانستان کیلئے خصوصی ایلچی رچرڈ لنزے کی پاکستان ریجنل اسٹیبلیٹی کانفرنس میں شرکت

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

برطانیہ پاکستان ریجنل اسٹیبلیٹی کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں برطانوی ہائی کمیشن نے بتایا کہ برطانوی فوج کے میجر جنرل ٹام بیٹمین نے 26 اور27 مارچ کو اسلام آباد کا دورہ کیا، جبکہ افغانستان کے لیے برطانوی خصوصی ایلچی رچرڈ لنزے نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔

برطانوی ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ میجر جنرل ٹام بیٹمین اور رچرڈ لنزے نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان آٹھویں ریجنل اسٹیبلیٹی کانفرنس میں شرکت کی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مزید شراکت داری کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمیشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے علاقائی استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید