• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیبر کے علاقے فرنٹیئر روڈ پر پیش آیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید