• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو 2 میچز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ فخر زمان کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر سزا دی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ فخرزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، وہ 48 گھنٹوں میں ٹیکنیکل کمیٹی میں اپیل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کے خلاف کیس کی دوسری سماعت گزشتہ روز مکمل ہوئی تھی۔

اس سے قبل فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت چارج کیا گیا تھا، پہلی سماعت میں فخر زمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید