• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے فیصلہ کُن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑ گڑانا پڑا، امریکی وزیر جنگ


امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ : فوٹو اے ایف پی
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکا نے فیصلہ کُن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کے لیے گڑ گڑانا پڑا، آپریشن ایپک فیوری ایک کامیاب اور تاریخی آپریشن رہا، صدر ٹرمپ نے تاریخ رقم کردی ہے۔

میڈیا بریفنگ میں امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا کا آپریشن ایپک فیوری ایک کامیاب اور تاریخی آپریشن رہا، ٹرمپ کو جو کامیابیاں ملیں وہ کسی امریکی صدر کو نہیں ملیں، ہم نے ایران کو بڑی شکست دی ہے، ہم نے ایران کا دفاعی نظام مکمل تباہ کردیا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو عسکری شکست کا سامنا ہوا، اس کی نیوی ختم کر دی گئی، ایران کے سیکڑوں میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کیے گئے،  فضائیہ تباہ کردی گئی، ایران نے ہماری شرائط سے انکار کیا، نئی ایرانی رجیم سمجھتی ہے کہ ڈیل بہتر ہے ، حالیہ جنگ میں ایرانی کی سپریم کونسل کی قیادت ختم کی گئی، ایران کی دفاعی قیادت، عسکری اور اینٹلیجنس قیادت کو ختم کیا گیا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران سے متعلق دیگر صدور نے صرف کہا اور ٹرمپ نے کر دکھایا، ایران نے مشکل سبق سیکھ لیا کہ امریکا سے لڑنے کا کیا انجام ہوتا ہے، امریکی فوج نے بغیر کسی اہلکار کے زخمی ہوئے ایران میں زمینی کارروائی کی، صدر ٹرمپ کے سوا کوئی ایسی بہتر ڈیل نہیں دے سکتا، صدر اور ہم سب کو امریکی فوج پر فخر ہے۔

امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کی اسلحہ ساز فیکٹریوں کو مٹی میں ملا دیا، اب ہمارے پاس امن کا حقیقی موقع ہے۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران پر 38 روز کے آپریشن میں شاندار کامیابی حاصل کی، اس اہم موقع پر امریکی قیادت کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، جنگ میں قربانیاں دینے والے 13 امریکی فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم امریکا ایران میں سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید