محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کا تعلق ضلع شرقی سے تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 198 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ شہرِ قائد میں ڈینگی کے 163 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن سے ڈینگی کے 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ میرپورخاص ڈویژن سے 8 اور سکھر ڈویژن سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔