• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈکیت گروپوں کو کرائے پر اسلحہ دینے والا شخص گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اقبال مارکیٹ میں کارروائی کر کے ڈکیت گروپوں کو کرائے پر اسلحہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ڈکیت گروہ کی سہولت کاری میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم ڈکیت گروپوں کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے رائفل، پستول اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید