• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات بدستور موجود ہیں: ایشیائی ترقیاتی بینک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال پر رپورٹ جاری کر دی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات بدستور موجود ہیں، جبکہ معیشت میں بتدریج بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال شرحِ نمو بڑھ کر 4.5 فیصد تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کشیدگی سے منہگائی اور معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، مالی سال 2026ء میں مہنگائی 6.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2027ء میں مہنگائی 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔

بینک نے تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے اصلاحات جاری رکھنا ضروری ہے، نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت کو سہارا دے گا، تعمیراتی شعبہ اور صنعت میں بہتری کی توقع ہے، اسٹیٹ بینک سے محتاط مانیٹری پالیسی میں نرمی کی توقع ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید