• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے: امریکا ایران جنگ بندی پر پاکستانی سفارتخانے میں خوشی کا سماں

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو 

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروانےکے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

خوشی کے اس موقع پر اوسلو کے عمائدین، قائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں کا ناروے میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں تانتا بندھا رہا۔

سب نے پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی سے ملاقات کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اس موقع پر مسلم لیگ ن کے عہدے داران نے چیف آرگنائزر خالد نذیر بٹ، صدر شاہد تنویر بٹ کی قیادت میں پاکستانی سفیر کو پھول پیش کیے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالی نے ہمیں ایک موقع دیا ہے کہ ہم امن کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں، اس پر ہم اللّٰہ تعالی کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ جنگ بندی کی یہ کوشش اپنے حقیقی مقصد کو پہنچے اور پائیدار امن ہو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر ناروے سمیت پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتی ہوں اور یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ عوام جنگ بندی کے لیے کی گئی سفارتی کوششوں سے متعلق فیک نیوز پر دھیان نہ دیں بلکہ ذمے دار اداروں کی طرف سے دی گئی خبروں کو پڑھیں۔

پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے تاریخی امن اقدام پر ناروے اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں پاکستانی قوم مبارکباد کی حق دار ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید