• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان ویمن فٹبال میں زیادہ گول کرنیوالی پلیئر بن گئیں

تصویر، رپورٹر
تصویر، رپورٹر

نادیہ خان پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے جانب سے سب سے زیادہ گول کرنیوالی پلیئر بن گئیں۔

نادیہ خان نے گزشتہ روز فیفا سیریز کے میچ میں اپنے کیرئیر کا چھٹا گول اسکور کیا تھا۔ 57ویں منٹ میں ہونے والے گول کی بدولت نادیہ خان نے حاجرہ خان کار یکارڈ توڑا ہے۔

اس پر نادیہ خان نے کہا کہ میچ کے دوران پتہ نہیں چلا لیکن میچ کے بعد احساس ہوا کہ ریکارڈ بنادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھےاپنی اور اپنی پوری ٹیم کی کارکردگی پر بہت فخر ہے، جو گول اسکور کیا تھا وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا نتیجہ تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید