• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں رواں سال اب تک 329 بچے ایچ آئی وی سے متاثر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ میں رواں سال اب تک ایچ آئی وی کے 894 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں 329 بچے بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کے مطابق متاثرہ بچوں میں 188 لڑکے اور 141 لڑکیاں شامل ہیں۔

ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ سندھ میں روزانہ بچوں کے اوسطاً 3 سے 4 نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2026ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایچ آئی وی کے ٹوٹل 894 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوری میں 294، فروری میں 324 اور مارچ میں 276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

صحت سے مزید