• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری طیاروں کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے جہاز کو حصار میں لینے کی ویڈیو سامنے آ گئی

—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ قطر کے دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے جہاز کو حفاظتی حصار میں لے لیا اور ایئر پورٹ تک چھوڑا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں قطری قیادت اور پائلٹس کا اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے قطری جہاز کی تصویر بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا۔