گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی میں معیشت کی ترقی کی رفتار 3 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گئی۔
ایس بی پی اعلامیے میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح 5 اعشاریہ 7 فیصد رہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، جس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 12 ارب ڈالر سے زائد جمع کرائے گئے ہیں۔
گورنر جمیل احمد نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی اقتصادی جھٹکوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ مستحکم ہے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی ایجنڈے پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔