• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، ٹنڈو محمد خان کا نوجوان متاثر

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں کانگو کرائمین ہیمرجک فیور کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، ٹنڈو محمد خان سے تعلق رکھنے والے 17سالہ محمد آصف کو تیز بخار اور جسم سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ جناح اسپتال کراچی لایا گیا، جہاں کانگو کی تصدیق کے بعد مریض کو سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں مریض کو آئیسولیٹ کرکے علاج کیا جا رہا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ نوجوان مویشیوں کی دیکھ بھال سے وابستہ تھا، اس لئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وائرس چیچڑ (ٹِکس) کے ذریعے جانوروں سے اس میں منتقل ہوا۔ ماہرین کے مطابق یہ وائرس متاثرہ جانوروں کے خون، گوشت یا جسمانی رطوبت سے براہ راست رابطے کے ذریعے بھی انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید