پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 661 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 70 ہزار 476 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 561 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 86 پیسے کا ہو گیا۔