• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل سواروں، پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیراعظم نے سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ روکنے کی بھی ہدایت کردی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عام آدمی کیلئے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان حالات میں جس قدر ممکن ہوسکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی۔ کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

موٹرسائیکل مالکان کیلئے سبسڈی جاری رہے گی: وزیراعلیٰ سندھ

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کو دی جانے والی سبسڈی جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل مالکان سندھ حکومت کی سبسڈی کا مزید فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ موٹر سائیکل فیول سبسڈی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث فی موٹر سائیکل 2 ہزار روپے سبسڈی دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید