• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت

کمشنر کراچی کی جانب سے کے ایم سی کو شہر میں 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار بازار نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ، سفاری پارک اور گلستانِ جوہر بلاک 5 اور 6 میں منڈی قائم کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں خالی پلاٹ پر بھی مویشی منڈی قائم کی جائے گا۔

واضح رہے کہ کے ایم سی نے 11 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید