• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافت جمہوری معاشرے میں شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے: ممتاز زہرا بلوچ

ممتاز زہرا بلوچ— فائل فوٹو
ممتاز زہرا بلوچ— فائل فوٹو

فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کے مثبت تشخص کو فروغ دینے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر رانا عظیم کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

منگل کو پیرس میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کا خیرمقدم کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے وفد کو پاک فرانس تعلقات، تجارت، ثقافت، تعلیم اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے سفارتخانے کے اہم کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے وفد کو یونیسکو میں مواصلات اور معلومات کے حوالے سے اس کے کردار اور اس ضمن میں یونیسکو میں پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید