• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 28 سالہ خاتون کم عمر ظاہر کرکے اسکول میں داخلہ لینے پر گرفتار

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکا میں 28 سالہ خاتون  کیسی کلاسن کو کم عمر ظاہر کرکے نیویارک کے اسکول میں داخلہ لینے پر گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے  کیسی کلاسن جو مبینہ طور پر شمرا رشاد کے نام سے بھی سامنے آئیں نے مبینہ طور پر جعلی شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے خود کو 16 سالہ لڑکی ’شمرا رشاد‘  ظاہر کیا اور تقریباً دو ہفتے تک برونکس کے ایک ہائی اسکول میں زیر تعلیم رہیں۔

 بعدازاں انہیں مجرمانہ جعل سازی اور غیر قانونی داخلے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، تاہم انہوں نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا اور بعد میں رہا کر دیا گیا۔

عدالتی ریکارڈز کے مطابق کیسی کلاسن نے اگست 2023 میں اپنے شوہر سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کیسی کلاسن نے ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل، ڈپریشن، خودکشی کی متعدد کوششوں سے متعلق انکشافات کیے تھے۔

خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ 2023  میں وہ بےگھر اور بےروزگار تھیں اور ایک غیر منافع بخش ادارے کے عبوری ہاؤسنگ پروگرام کے ذریعے اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

انہوں نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث کچھ عرصے کے لیے ان کی دو سالہ بیٹی کی تحویل بھی ان سے لے لی گئی تھی۔ خاتون کے مطابق وہ اپنی شادی میں مبینہ بدسلوکی کا شکار رہیں۔

دوسری جانب ذہنی صحت سے متعلق بلاگ چلانے والی ایک ماہر خاتون نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکن ہے خاتون انسانی اسمگلنگ کے کسی نیٹ ورک کا شکار رہی ہوں۔ 

ان کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں دیگر افراد کو بھرتی کرنے کے لیے اسکول بھیجا گیا ہو، تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید