• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: خاتون ڈرائیور نے لاکھوں ڈالر مالیت کی نئی لمبورگینی کو کچل دیا

فوٹوز امریکی میڈیا
فوٹوز امریکی میڈیا 

امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈبل کیبن گاڑی چلانے والی خاتون ڈرائیور نے لاکھوں ڈالر مالیت کی لمبورگینی کو کچل کر رکھ دیا، معجزانہ طور پر ڈرائیور محفوظ رہا۔

ریاست فلوریڈا کے علاقے اورلینڈو میں ایک حیران کن حادثہ پیش آیا، جہاں ایک پک اپ ٹرک نے مبینہ طور پر ایک مہنگی لمبورگینی سپر کار کو ٹکر مارتے ہوئے اس کے اوپر چڑھ کر کچل دیا، جبکہ کار کا ڈرائیور اندر ہی موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ ڈرائیور رامون فیرر  نے بتایا کہ وہ اپنی ڈھائی لاکھ ڈالر مالیت کی گاڑی کو جم کے پارکنگ لاٹ میں پارک کرنے کیلئے جگہ تلاش کررہا تھا کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیرر اپنی گاڑی ریورس کر رہا ہے کہ اسی دوران ایک پک اپ ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے سیدھا ان کی گاڑی پر چڑھ جاتا ہے اور اسے روند دیتا ہے۔

فیرر کے مطابق میں ریورس کر رہا تھا، شاید ڈرائیور نے مجھے دیکھا ہی نہیں، اور وہ سیدھا مجھ پر چڑھ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چند سیکنڈز میں گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور معجزانہ طور پر محفوظ رہے، میری گاڑی کو اصل نقصان اس وقت کم ہوا جب ٹرک کا ایک حصہ گاڑی کے ستون میں پھنس گیا، ورنہ صورتحال بہت خطرناک ہو سکتی تھی۔

فیرر نے کہا کہ وہ اس حادثے سے دل برداشتہ ہے کیونکہ میں نے یہ گاڑی صرف پانچ ماہ قبل خریدی تھی۔ گاڑی کو مرمت کے لیے ورکشاپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید