کراچی میں اپریل کے مہینے میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر سی پی ایل سی کی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق شہر میں ماہ اپریل میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں 1265، اپریل میں 1624 موبائل چھیننے کی وارداتیں ہوئیں۔
اپریل میں موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں بھی بڑھ گئیں۔ مارچ میں 440 اور اپریل میں 469 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، اپریل میں گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ مارچ میں 17 اور اپریل میں 22 گاڑیاں چھینی گئیں۔
موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں کمی ہوئی ہے، مارچ میں 3027 اور اپریل میں 2723 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، تاہم گاڑی چوری کے کیسز کم ہوئے۔ مارچ میں 140 اور اپریل میں 111 گاڑیاں چوری ہوئیں۔
قتل کے واقعات میں بھی معمولی کمی ہوئی۔ شہر میں مارچ میں 44 اور اپریل میں 42 افراد قتل ہوئے۔