• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: خاتون کا قتل، ملزمان کو مزید 10 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

عدالتی حکم پر والد کے حوالے کی گئی خاتون کے قتل کے واقعہ میں گرفتار 3 ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سکھر میں سول کورٹ میں پیش کر دیے گئے۔ 

عدالت نے تینوں ملزمان کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان میں مقتولہ کا والد، شوہر اور ماموں شامل ہے۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو 23 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

پولیس کے مطابق قتل کیس میں نامزد چوتھا ملزم اب تک فرار ہے، عدالتی حکم پر والد کے حوالے کی گئی خاتون کو 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید