بورے والا کے علاقے ساہوکا میں قتل میں ملوث جعلی پیر اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی ایس پی بورے والا کے مطابق وقوعہ کے روز ملزمان نے 5 لاکھ 60 ہزار روپے لینے کے بعد ایک شہری شفقت کو قتل کیا تھا۔
پولیس کو چند روز قبل شفقت کی تشدد زدہ لاش نہر سے ملی تھی۔
ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔