• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جہلم سے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام وزارتِ داخلہ کی ریڈ بک میں شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 8 افراد کو سمندری راستے سے یورپ بھجوایا تھا۔

لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 راستے سے واپس آ گئے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے متاثرہ فیملیز سے 24 لاکھ روپے فی کس وصول کیے تھے۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں  مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید