وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2023ء میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان عطاء اللّٰہ اور سعید عثمان کو سرگودھا اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، اس کیس میں پہلے بھی 2 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزم عطاء اللّٰہ نے 2 شہریوں کو اٹلی بھجوانے کے 45 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم سعید عثمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کےلیے 26 لاکھ روپے لیے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا، متاثرہ شہری لیبیا سے تاحال لاپتا ہے۔