• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت سے فراڈ کرنیوالے سزا یافتہ مجرم و ضامن کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے فراڈ کرنے والے سزا یافتہ مجرم اور ضامن کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے دیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا یافتہ چوہدری آصف علی کےضامن کا شیورٹی بانڈ جعلی نکلا۔

عدالت نے ضامن آغا عمارالحق کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

مجرم چوہدری آصف علی کو دورانِ ٹرائل عدالت سے بھی غیر حاضر پایا گیا اور مجرم کے ضامن نے شیورٹی بانڈ میں جس اراضی کی فرد جمع کروائی وہ جعلی نکل آئی۔

ضامن نے چک جلال الدین کی اراضی کی فرد کو شیورٹی بانڈ کے طور پر جمع کروایا تھا، جس کے بارے میں متعلقہ پٹواری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کی اراضی موجود ہی نہیں۔

واضح رہے کہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے گزشتہ روز مجرم آصف علی سمیت 12 ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل عدالت نے مجرم چوہدری آصف علی کو اشتہاری قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید