منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات سے متعلق مقدمات میں سینٹرل جیل کراچی جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا جہاں درخشاں، گزری اور بغدادی تھانوں کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔
تفتیشی افسران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ سے جاری تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
تفتیشی افسر کے مطابق تفتیش کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ کیس کو مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست بھی کی گئی ہے۔