• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے اہم کردار کانسٹیبل کی بڑی سزا معاف، بحالی متوقع

منشیات کے مقدمات میں ملوث انمول عرف پنکی—فائل فوٹو
منشیات کے مقدمات میں ملوث انمول عرف پنکی—فائل فوٹو

منشیات کے مقدمات میں ملوث انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے اہم کردار ادا کرنے والے کانسٹیبل کی بڑی سزا معاف کر دی گئی اور اس کی بحالی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اہلکار ماضی میں انمول کا سہولت کار رہا اور وہ مبینہ طور پر بھاری رقوم بٹورتا رہا۔

ذرائع کے مطابق خفیہ رپورٹس پر اہلکار کے خلاف افسران نے سخت کارروائی کی تھی اور وہ ڈسمس بھی ہو چکا تھا۔

اہلکار اعلیٰ پولیس افسر کے پاس پیش ہوا تو اسے انمول عرف پنکی کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا اور بدلے میں تمام سزائیں معاف کرنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس اہلکار نے ایک ہفتے میں ٹاسک پورا کر دیا اور پنکی کی گرفتاری اسی اہلکار کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس کی تمام بڑی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید