کراچی میں خواجہ سرا کے قتل کے کیس میں ملزم نعمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
ایڈیشنل سیشن عدالت کراچی غربی نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ملزم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور جرمانے کی رقم مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق یکم ستمبر 2022 کو شیر شاہ میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا ماجد کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم نعمان کو گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں ملزم کی عمر اور جرائم کا ریکارڈ نہ ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی۔