• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد قتل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے چکی شاہوانی میں جائیداد کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق چکی شاہوانی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے 1 ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ، 3 بیٹے اور 1 بیٹی  شامل ہے، فائرنگ گھر میں داخل ہو کر کی گئی۔

واقعے کے خلاف لواحقین کا بادینی پل کے قریب احتجاج جاری ہے اور اس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔

قومی خبریں سے مزید