• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نگرانی میں صوبے میں اسپیشل آپریشن کلین اپ

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نگرانی میں صوبے میں اسپیشل آپریشن کلین اپ کے تحت گلی محلوں میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں متحرک ہیں۔

صوبے میں مساجد، عید گاہوں، قبرستان اور سڑکوں کی خصوصی طور پر صفائی کی گئی ہے۔ گلیوں اور بازاروں میں آلائشیں اور جانوروں کی باقیات پھینکنے کی نگرانی کے لیے بھی اسپیشل ٹیمیں متحرک ہیں۔

گلیوں اور بازاروں میں آلائشیں اور باقیات پھینکنے پر 50 ہزار تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں صوبے میں گلیوں اور بازاروں کو صاف کر کے عرق گلاب چھڑکا جارہا ہے۔

پنجاب کی 4 ہزار یونین کونسلوں میں بھی ستھرا پنجاب کے کیمپ قائم ہیں۔ ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 76ہزار سے زائد ورکر صفائی آپریشن میں متحرک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید