• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، متعدد گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں جانوروں کی آلائشوں کو سڑکوں پر پھیلانے اور چیرپھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق جانوروں آلائشیں پھیلانے اور پھاڑنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کمشنر کے مطابق 4 افراد کو ماڈل کالونی سے، 5 کو جیل چورنگی، 4 کو گلشن اقبال، 2 کو جمشید کوارٹرز، 3 کو سولجر بازار اور مائی کلاچی روڈ سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع کیماڑی میں 8 افراد کو گرفتار کرکے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن اور سیکشن 144 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق ملزمان جانوروں کی آلائشیں سڑکوں پر چیر پھاڑ کر رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید