• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں کھایا گیا جنک فوڈ عمر بھر دماغ پر اثر ڈال سکتا ہے: نئی تحقیق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بچپن میں زیادہ چکنائی اور شکر والی غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال دماغ کے بھوک اور خوراک سے متعلق نظام کو مستقل طور پر متاثر کر سکتا ہے جس کے اثرات بالغ عمر تک برقرار رہتے ہیں، چاہے بعد میں صحت مند غذا ہی کیوں نہ اختیار کر لی جائے۔

تحقیق کے مطابق بچپن میں جنک فوڈ کا زیادہ استعمال کھانے کی عادات میں ایسی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جو مستقبل میں زیادہ کھانے کی خواہش کو بڑھا سکتی ہیں۔ 

تحقیق کے دوران ماہرین نے پایا کہ اس کے اثرات لڑکوں اور لڑکیوں میں مختلف انداز سے ظاہر ہوتے ہیں جبکہ لڑکیاں نسبتاً زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنتوں میں موجود گُڈ بیکٹیریا دماغ اور جسم کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ مفید جراثیم مسلسل غیر متوازن غذا کے سبب متاثر ہو سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک ناصرف جسمانی صحت بلکہ دماغی نشوونما کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔

بچپن میں غیر صحت بخش غذاؤں کا مسلسل استعمال موٹاپے، غذائی اور تعلیمی کارکردگی میں کمی، دانتوں کے مسائل اور زندگی بھر کے مضرِ صحت غذائی رجحانات کا سبب بن سکتا ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید