• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس، ناراض اراکین غیر حاضر

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ناراض اراکین نے شرکت نہیں کی۔ 92 اراکین پر مشتمل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 25 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدرارت ہونے والے اجلاس میں علی امین گنڈاپور، فیصل امین، فضل الہٰی، نیک محمد اور دیگر شریک نہیں ہوئے۔

بیشتر ناراض اراکین نے ملک سے باہر ہونے یا دیگر مصروفیات کو عدم شرکت کی وجہ بتائی۔

کابینہ سے متعلق معاملات پر کئی اراکین وزیراعلیٰ سے ناراض ہیں، بعض اراکین ترقیاتی کاموں، حلقہ جاتی امور سے متعلق وزیر اعلیٰ سے شکوہ رکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید