• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں ہو گا، نئی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، امکان ہے کہ وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید