بجٹ 27-2026ء سے متعلق بجٹ تجاویز پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں اختلافات برقرار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے، اب معاملہ سینئر قیادت کی سطح پر زیر بحث آئے گا۔
ذرائع کے مطابق پی پی اور حکومت کی سینئر قیادت کے درمیان اگلے ایک سے دو روز میں ملاقات ہوگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس معاملے پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 10 جون کو بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی پی سے مذاکرات کا نتیجہ چاہیے جو بھی ہو۔
مذاکرات میں شریک ایک رکن کا موقف ہے کہ ہر سال بجٹ سے پہلے ترقیاتی منصوبوں، ٹیكسیشن اور دوسرے اقدامات پر ایسی میٹنگ ہوتی ہیں جبکہ دوسرے رکن کا موقف ہے کہ یہ ابتدائی میٹنگ ہیں اس لیے نہ كامیابی ہوئی نہ ناكامی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور شیری رحمان موجود تھیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔