کراچی کے علاقے ناظم آباد، گلبہار میں رینجرز اور ایس آئی یو نے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران 1 ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا جبکہ زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ناظم آباد کے علاقے گلبہار میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران ملزمان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے مزید نفری بھی طلب کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ طور پر ملزمان کا مقابلہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 1 بھتہ خور ہلاک ہو گیا جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار اور ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔