• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالی قزاقوں کی قید سے 11 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے لندن و ملبورن میں مظاہرے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

صومالی قزاقوں کی قید میں موجود11 پاکستانیوں کی رہائی کے لیے لندن اور ملبورن میں مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین نے برطانوی دارالحکومت لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر سے ملاقات میں حکومت سے اس ضمن میں اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں بھی صومالی قزاقوں کی قید میں موجود پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عملے کے پاکستانی ارکان کو بحفاظت واپس لایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید