• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ 17 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی) آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آرکا ریونیو ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ترقیاتی منصوبے (نیشنل ڈیویلپمنٹ پلان) کے تحت 4700 ارب روپے سے زائد اخراجات تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ دفاعی اخراجات کیلئے 2600 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ دستاویزات کے مطابق قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 7800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ پنشن کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے تقریبا 850 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اہم خبریں سے مزید