• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پنجاب اور کے پی کی مارکیٹوں میں نئی گندم کے ریٹ میں اضافہ

اسلام آباد( رپورٹ  حنیف  خالد )سندھ پنجاب اور کے پی کی مارکیٹوں میں نئی گندم کے ریٹ میں اضافہ ،رورل اور اربن سندھ  کی مارکیٹوں میں گندم 4160 روپے فی چالیس کلوگرام تک پہنچ گئی، وفاقی  صوبائی  دارالحکومتوں اسلام آباد،  لاھور پشاور اور کراچی کی  گندم  ۔مارکیٹوں جمعہ کے روز گندم کی قیمت میں تیزی نوٹ کی گئ کراچی میں  ایک سو کلو گندم کے ریٹ  10750 سے -10800 روپے ریکارڈ کئے گئے جبکہ چالیس پوائنٹ فائیو 40۔5  کلوگرام  گندم کے نرخ شہری و دیہی سندھ کی مارکیٹوں میں پانچ جون کو  اکیا لیس سو چالیس سے اکیالیس سو ساٹھ ریکارڈ کئے گئے ان مارکیٹوں میں کنری، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹہ خاص، سجاول، پنگریوں، جھڈو، سمارو، جمسہ آباد، ڈگری، میر پور خاص، شہداد پور، ٹنڈوآدم، سانگھڑ، کھپرو، شاہ پورچاکر، نواب شاہ، قاضی احمد، دوڑ، باندھی، دریاخاں مری، پیڈعیدن، بھریا روڈ، رانی پور، خیر پور میرس شامل ھیں۔

اہم خبریں سے مزید