مشرق وسطیٰ میں غیریقینی صورتِ حال کی وجہ سے عراق اور شام کی فضائی حدود مکمل بند ہے جبکہ ایران بھی متاثر ہے۔
نوٹم کے مطابق ایران کی مغربی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشن بھی جزوی بند ہے۔
نوٹم میں بتایا ہے کہ عراق نے اپنی فضائی حدود کو 72 گھنٹے کے لیے بند کر دیا ہے، عراق میں آمد و روانگی کے علاوہ اوور فلائنگ بھی معطل کر دی گئی ہے۔
نوٹم کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگی تنازعات پر ایوی ایشن حکام کی سخت وارننگ پر شام نے اپنی فضائی حدود سے اوور فلائنگ بھی بند کر دی۔
نوٹم میں بتایا ہے کہ دمشق اور بغداد ایئر پورٹس سے رات 10 بجے سے پروازیں بند ہیں۔
نوٹم کے مطابق ایران نے بھی اپنی مغربی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے، تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ سمیت کئی شہروں میں فضائی آپریشن متاثر ہے۔