• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم محسوس کر رہے ہیں کہ ہربل ادویات وقت کی ضرورت ہیں: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم محسوس کر رہے ہیں کہ ہربل ادویات وقت کی ضرورت ہیں، چند ہفتوں میں ہربل سے متعلق ڈریپ کے پاس ریگولیشنز ہوں گی۔

اسلام آباد میں جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہربل سے متعلق قانون اور ریگولیشن نہیں ہیں، ہم نے ہربل پر قانون سازی وزارت صحت سے وزارت قانون کو بھجوا دی ہے۔ 

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس ویسٹرن میڈیسن کے خلاف نہیں، ہر شعبہ کی اپنی اہمیت ہے، ویسٹرن میڈیسن ایک وقت کے بعد آپ کے جسم پر اثر کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔

وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان میں بیمار آدمی 8 دن تندرست ہونے میں لیتا ہے جبکہ دنیا میں 3 دن لگتے ہیں، پاکستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم مزید بیماریاں پیدا کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اسپتال بناتے ہیں، مریضوں کا انتظار نہیں کرتے بلکہ پہلے ہی دن بھر جاتا ہے،  بیماریاں جیسے بڑھ رہی ہیں ہر گلی میں اسپتال بنا دیں پھر بھی کم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 85 فیصد ادویات پاکستان میں بن رہی ہیں، خام مال باہر سے آرہا ہے۔

صحت سے مزید