• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے وفد کی بجٹ سے قبل مطالبات کی منظوری کیلئے وزیرِ اعظم سے ملاقات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بجٹ سے قبل ایم کیو ایم کے وفد نے مطالبات کی منظوری کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کی بجٹ تجاویز، بلدیاتی حکومتوں پر مجوزہ آئینی ترمیمی بل اور سندھ میں گورنر پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کراچی کے لیے 20 ارب روپے، حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپےکے ترقیاتی پیکیج پر  ہامی بھر لی، ایم کیو ایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو سپورٹ کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کے معاملے پر بھی وزیرِ اعظم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ابھی تو گورنر سندھ کے معاملات مکمل ہو چکے ہیں، آئندہ وقت آنے پر یہ معاملہ دیکھیں گے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے، جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ ، عطاء تارڑ اور توقیر شاہ موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید