• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک دنیا کی پہلی کھرب پتی شخصیت بن گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس آئی پی او کے ریکارڈ 75 ارب ڈالرز کے ابتدائی حصص کے اجراء کے بعد دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی مجموعی دولت 1.1 کھرب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کی پہلی کھرب پتی شخصیت بن گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق اسپیس ایکس آئی پی او کے حصص کی فروخت سے قبل ایلون مسک کی دولت تقریباً 780 ارب ڈالرز تھی تاہم خلائی کمپنی میں ایلون کے حصص کی مالیت میں نمایاں اضافے کے بعد ان کی دولت 1.1 کھرب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔

 54 سالہ ایلون مسک برقی گاڑیوں کی کمپنی، خلائی ٹیکنالوجی کمپنی، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس اور متعدد جدید ٹیکنالوجی اداروں کے بانی یا شریک بانی ہیں۔

سرمایہ کار ان کی کاروباری صلاحیتوں پر غیرمعمولی اعتماد رکھتے ہیں جسے مالیاتی حلقوں میں ’ایلون پریمیئم‘ کہا جاتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق خلائی کمپنی کی بلند ترین قدر روایتی مالیاتی پیمانوں سے ہٹ کر بڑی حد تک ایلون مسک کی شخصیت، وژن اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

اگرچہ ایلون مسک کو اپنی سیاسی سرگرمیوں، متنازع بیانات اور کاروباری طرزِ عمل پر تنقید کا سامنا رہتا ہے تاہم ان کے حامی انہیں جدید دور کا ایک غیر معمولی مؤجد اور صنعت کار قرار دیتے ہیں جس نے گاڑیوں، خلائی تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید