پاکستانی فٹبال ٹیم کے فارورڈ شائق دوست کی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں افغانستان کے خلاف بائی سائیکل کِک لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائق دوست نے 24ویں منٹ میں بائی سائیکل کِک لگا کر کامیابی سے گول کر دیا۔
پاکستانی فٹبالر کے کرسٹیانو رونالڈو کی طرح شاندار انداز میں کیے گئے گول کی اس ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شاندار انداز میں گول کرنے پر ’پاکستانی رونالڈو‘ قرار دے دیا۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین تو اب جلد قومی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ میں کھیلتا دیکھنے کے لیے بھی پُرامید ہیں۔