• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: بیروت پر اسرائیلی فضائی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

اسکرین گریب/ اسرائیلی میڈیا
اسکرین گریب/ اسرائیلی میڈیا 

لبنانی دارالحکومت  بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ میں اسرائیل نے فضائی کیا، جس میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ادارے کے مطابق غبیری کے علاقے میں حملے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک تین لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ملبہ ہٹانے اور متاثرہ افراد کی تلاش کا عمل بدستور جاری ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ حملے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملے سے قریبی رہائشی عمارتوں، دکانوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے باعث علاقے میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد عمارتوں کے اگلے حصے متاثر ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے دو جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی حصے پر 4 گائیڈڈ میزائل داغے۔ حملے کے ممکنہ اہداف کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے حزب اللّٰہ کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیلی علاقوں میں خطرے کا الرٹ بڑھا دیا گیا ہے اور سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید