• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا مفاہمت کیلئے پاکستان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: حافظ نعیم الرحمٰن کی محسن نقوی سے گفتگو

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایران امریکا مفاہمت سے متعلق پاکستان کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کے لیے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی، امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ایران امریکا مفاہمت کے بعد خطے کی موجودہ صورتِحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مفاہمت کو خطے کے استحکام اور امن کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

ملاقات میں ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران امریکا مفاہمت پر پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا مفاہمت کے لیے پیش رفت سے پورے خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔


اس موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی نے صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری اور باحفاظت بازیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید